اشتہار

وزیراعظم کے دعوے کی تصدیق، سندھ ہاؤس میں چھپے ارکان اسمبلی سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے دعوے کی تصدیق ہوگئی، سندھ ہاؤس میں چھپے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی منظرعام پر آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک عدم اعتماد سے قبل سندھ ہاؤس میں چھپے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سامنے آگئے جن میں خواتین بھی شامل ہیں، راجا ریاض، نواب شیرو سیر، نور عالم خان، باسط بخاری سمیت 27 ارکان کی جانب سے سندھ ہاؤس میں پناہ لی گئی ہے۔

رکن اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا کہ دو درجن سے زائد ارکان ہمارے ساتھ ہیں، عمران خان پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلائیں سب پتا چل جائے گا۔

- Advertisement -

باسط بخاری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا ہم پر تہمت لگارہے ہیں، میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن جیتا اور کوئی وزارت نہیں مانگی تھی۔

سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی کے ایک اور ایم این اے نواب شیر وسیر کا کہنا تھا کہ وہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑیں گے، آزاد لڑیں گے یا عوام سے پوچھ کر فیصلہ کریں گے۔

نور عالم نے کہا کہ عمران خان کی بیس کروڑ والی بات پر افسوس ہوا ہے، میں تین سال سے کرپشن کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں،  میں بغیر کسی دباؤ کے سندھ ہاؤس آیا ہوں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا تھا کہ حکومت کے دس سے بارہ ارکان اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ  10 یا 12 بندے ایسے ہیں جو ہمیں بھی ملے تھے، اب ہم انہیں ڈھونڈ رہے ہیں، مل نہیں رہے، ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ وہ کہاں پر ہیں، وہ بندے اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں، حکومت کو ان سے زیادہ پریشانی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں