اشتہار

‘خچروں اور گھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں’

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے حکومت سے منحرف ہونے والے راجہ ریاض اور نور عالم خان کو ’’دو بےشرم ‘‘ قرار دیدیا۔

فوادچوہدری نے راجہ ریاض اور نورعالم خان کی تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ باضمیرہوتےتواستعفیٰ دیتے خچروں اورگھوڑوں کی منڈیاں لگ گئیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر کو ان ضمیر فروشوں کے خلاف تاحیات نااہلی کی کارروائی کرنی چاہئے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سندھ ہاؤس کی اندرونی صورتحال کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس کےتمام کمرے سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نام پر بک ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی اوردیگرپارلیمنٹیرینزکےمعاملات شرجیل میمن اور ن لیگی اراکین اسمبلی کےمعاملات عطااللہ تارڑ دیکھ رہے ہیں۔

ذرائع نے کہا سندھ ہاؤس کی سیکیورٹی سندھ پولیس اسپیشل برانچ نےسنبھال لی جبکہ سندھ ہاؤس کے سیکیورٹی امور بلاول ہاؤس کےکرنل(ر)بابردیکھ رہے ہیں۔

ذرائع نے انکشاف کیا حکومتی اراکین کے علاوہ ن لیگ کے 16 اراکین سمیت ق لیگ ودیگرجماعتوں کے اراکین بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں جبکہ ناشتہ اورکھانا بھی باہر سے منگوایا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں