تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

‘وزیراعظم سندھ میں گورنر راج لگا سکتے ہیں’

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم سے سندھ میں گورنر راج لگانے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں خرید و فروخت ہو رہی ہے یہ جمہوریت کے خلاف سازش ہے وزیراعظم سے کہہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو 20، 20 کروڑ روپے میں خریدا جا رہا ہے آج پوری قوم دیکھ رہی ہےایک طرف چور اچکے ہیں جو لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے خریدوفروخت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان س ےاپنی بات کر کے آگیا ہوں میں توکہتاہوں سندھ میں گورنرراج لگا دینا چاہیے عمران خان سندھ میں گورنرراج لگا سکتےہیں، 25مارچ کے بعد میڈیا ہو گا اور شیخ رشید ہو گا 27مارچ کو عمران خان ہو گا اور عوام کا سمندر ہو گا۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ شیخ رشیدکوبنی گالہ میں گورنر راج لگا دینا چاہیے شیخ رشید کیا بچوں والی بات کر رہے ہیں صوبائی حکومت کیخلاف کیاچارج شیٹ ہے عدم اعتماد میں عمران خان کو نظر آ رہا ہے وہ ہارچکےہیں۔

Comments

- Advertisement -