بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

سندھ میں گورنر راج کا معاملہ، وزارت داخلہ میں مشاورت کا عمل مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت داخلہ میں سندھ میں گورنر راج کے معاملے پر مشاورت کا عمل مکمل کرلیا گیا ، وزیراعظم کی منظوری کے بعد گورنر راج کا فیصلہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بنی گالہ جانےسےقبل مشاورتی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں سندھ کے 400 پولیس اہلکاروں کی وفاقی دارالحکومت میں موجودگی پر بھی مشاورت کی گئی کہ کس قانون کے تحت سندھ پولیس کے اہلکار اسلام آباد میں موجودہیں؟

وزیراعظم کی منظوری کے بعد سندھ میں گورنر راج اور پولیس کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ ہوگا۔

یاد رہے وزیرداخلہ شیخ رشید آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں سندھ میں گورنر راج کی سمری پیش کریں گے۔

گذشتہ روز شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنرراج کی تجویز دی تھی ، جس پر وزیراعظم نے بھی گورنر راج کی تجویز کی تائید کی تھی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے خلاف سازش کے شواہد ملےہیں، شواہد میرے پاس ہیں اوروزیراعظم کو بھی پیش کروں گا اور کل دوپہر 3بجے اہم پریس کانفرنس کروں گا اور اگر کسی بھی عدالت میں مجھے چیلنج کیا توثبوت سامنے لاؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں