اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان بھارتی شہری نے گھوڑا خرید لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : بھارتی شہری نے پیٹرول بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر گھوڑے پر سفر شروع کردیا۔

ماضی میں گھوڑے کو ہی لگژری کار کا درجہ حاصل تھا مگر ٹیکنالوجی کی جدت سے گھڑسواری کو ماضی کی یاد بنادیا لیکن پیٹرول کی بڑھتی قیمتیں ایک مرتبہ پھر لوگوں کو گھڑسواری کی طرف راغب کررہی ہیں۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر اورنگ آباد کے رہائشی شیخ یوسف نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد اپنی موٹر سائیکل فروخت کرکے گھوڑا خرید لیا ہے۔

- Advertisement -

ایک انٹرویو میں شیخ یوسف نے کہا کہ میں نے گھوڑا 40,000 روپے میں خریدا اور اب اسی پرآتا جاتا ہوں، جس کی مرمت کا بھی کوئی خرچہ نہیں جب کہ موٹر سائیکل کی ہر ماہ مرمت کروانی پڑتی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 95 روپے (223.56 پاکستانی روپے) ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں