اشتہار

جمائما گولڈ اسمٹھ حادثے میں زخمی ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ اسکینگ حادثے میں زخمی ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پروڈیوسر جمائما نے اپنی انسٹا اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کی ناک اور بائیں آںکھ کے نچلے حصے پر واضح زخم دیکھے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کوئی کیپشن درج نہیں کیا بلکہ ایموجیز کے ذریعے ہی مداحوں کو صورتحال سمجھا دی۔

- Advertisement -

ایموجیز دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جمائما کو چوٹ اسکینگ کرتے ہوئے لگی ہے۔

جمائما کی جانب سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستان سمیت غیرملکی مداح بھی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈاسمتھ کی پروڈکشن میں فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ‘ بنائی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ جمائما کی فلم کے مرکزی کرداروں میں سجل علی، للی جیمز ، 32سالہ اداکار شہزاد اور 61سالہ اداکارہ ایما شام ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ لوگ فلم میں کون سے کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس فلم کے ڈائریکٹر شیکھر کپور ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں