سال 2021 میں آئی سی سی ایوارڈ پانے والے پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ کو ٹرافیاں موصول ہوگئیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سال 2021 میں آئی سی سی ایوارڈ پانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو ان کے ایوارڈ موصول ہوگئے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی محنت کا صلہ آئی سی سی ٹرافی کی صورت مل گیا ہے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے آئی سی سی ٹرافی کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔
ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر کو بابر اعظم نے ’’بالآخر یہ یہاں آ ہی گئی‘‘ کے عنوان سے پوسٹ کیا ہے۔
جب کہ تینوں کھلاڑیوں کی اپنی ٹرافیوں کے ہمراہ بھی ایک تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس کو ماشااللہ تین شیر ایک تصویر کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا گیا ہے۔
MASHA ALLAH 3 Kings In One Picture pic.twitter.com/8r3a7loIGE
— Naeem Ullah (@NaeemUL58165315) March 19, 2022
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ کیلیے گزشتہ سال کامیابیوں اور کامرانیوں کا تاریخی سال رہا۔
گزشتہ سال پہلی بار پاکستان کرکٹ کے تین کھلاڑیوں نے ایک ہی سال میں اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر آئی سی سی کی تین ٹرافیوں پر اپنا قبضہ جمایا۔
گزشتہ سال آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو مینز کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا تھا۔