اشتہار

شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح کی تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک اور بیٹی کا نکاح ہوگیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جس میں انہیں سفید لباس میں دلہن اور دلہا کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں قریبی عزیز اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند افراد نے شرکت کی۔

نکاح کی تقریب میں دلہا دلہن نے بھی سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا، اداکارہ کی جانب سے شیئر کی تصاویر میں اداکارہ ارسا غزل کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Shagufta Ejaz Daughter Nikkah Pictures

واضح رہے کہ رواں برس ماہ جنوری میں اداکارہ شگفتہ اعجاز کی صاحبزادی عانیہ صدیقی کی شادی ہوئی تھی۔

Shagufta Ejaz Daughter Nikkah Pictures

15 جنوری کو نکاح کے بعد جلد ہی عانیہ کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں