وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلیے ہمیں نہیں اپوزیشن کو 172 نمبرز پورے کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کیلیے ہمیں نمبرز پورے کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپوزیشن کو 172 نمبرز پورے کرنے کی ضرورت ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی اور اخلاقیات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں اور اسی لیے ہم سپریم کورٹ گئے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوری نظام جاری رہنا چاہیے۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ گئےہیں اور ہمارا خیال ہے کہ یہ کیس پاکستان کے مستقبل پر بہت بڑا اثر انداز ہوگا کیونکہ ملک میں فضا بنی ہوئی ہے اور سب چاہتے ہیں کہ جمہوریت غیر آئینی اور غیر اخلاقی اقدام سے پاک ہو، جمہوریت جتنی حرام کے پیسوں کے اثر سے باہر ہوگی اتنی طاقتور ہوگی یہ کیا کہ ووٹ کسی اور کے نام سے لو اس کو بیچ کر حرام کا پیسہ لو اور کچھ ماہ بعد اسی پیسے کا آدھا خرچ کرکے واپس اقتدار میں آ جاؤ۔
انہوں نے تحریک عدم اعتماد میں نمبر گیم کے حوالے سے کہا کہ نمبرز ہمیں پورے کرنے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ اپوزیشن کو ضرورت ہے جس دن اپوزیشن 172 نمبر پورے کر لےگی ہم مان جائیں گے۔