اشتہار

اہلیہ کی سالگرہ پر وسیم اکرم کا محبت بھرا پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’آپ ہر دن کو جینے کے قابل بناتی ہو‘‘۔

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں اس موقع پر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا شنیرا کی سالگرہ پر ٹوئٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو 40 ویں سالگرہ مبارک ہو میری محبت، آپ ایک خوبصورت اور بہترین انسان ہو۔

- Advertisement -

 

سابق فاسٹ بولر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ میری جیون ساتھی کے طور پر آپ ہر دن کو جینے کے قابل بناتی ہو، آپ جو کچھ میرے لیے کرتی ہو اس کیلیے شکریہ، ہمارے بچے، ہمارے خاندان اور پاکستان کیلیے۔

انہوں نے شنیرا کے نام اپنے محبت سے لبریز پیغام کا اختتام اس جملے کے ساتھ کیا۔

’’ہمیں تم سے پیار ہے۔‘‘

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے یہ دوسری شادی ہے دونوں 12 اگست 2013 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان سے وسیم اکریم کی ایک بیٹی آئلہ سبین روز اکرم ہے جو 27 دسمبر 2014 کو پیدا ہوئی۔

وسیم اکرم کی پہلی شادی 1995 میں ہما مفتی سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بیٹے تیمور اور اکبر ہیں۔ ہما وسیم 25 اکتوبر 2099 کو انتقال کرگئیں تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں