ہفتہ, نومبر 2, 2024
اشتہار

27 مارچ کے جلسے کی حکمت عملی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے دارالحکومت اسلام آباد میں 27 مارچ کے جلسے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہونے والے سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں 27 مارچ کے جلسے کی حکمت عملی طے کی گئی۔

حکمران جماعت کی سینئر قیادت اپنے اپنے علاقوں سے ریلیوں کی قیادت کریں گی۔ حماد اظہر لاہور، پرویز خٹک پشاور، شیخ رشید اور عامر کیانی راولپنڈی، فرخ حبیب فیصل آباد اور علی زیدی سندھ سے ریلی کے ہمراہ  اسلام آباد پہنچیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کو جلسے سے متعلق اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں۔ پارٹی کارکنان کو جلسے کا وقت 3 بجے کا دیا جائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی جلسے میں شریک ہوں گے۔

ادھر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علما اسلام (ف) کو جلسوں کی مشروط اجازت دے دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے پارٹی درخواستوں پر جلسوں کی اجازت کے ساتھ مشروط این او سی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کو پریڈ گراؤنڈ اور جے یو آئی (ف) کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے جے یو آئی ف کو 38 شرائط کے تحت این او سی جاری کیا جس میں روڈ بلاک نہیں کیا جائے گا، ڈنڈا بردار فورس اور ہتھیار لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے اور ریڈ زون کے باہر ایک کلو میٹر کی حدود تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

جلسے اور ریلی کی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری منتظمین پر ہوگی جب کہ کسی بھی املاک کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار منتظمین ہوں گے۔

داخلی راستوں پر وفاقی پولیس اور منتظمین دونوں جامع تلاشی کریں گے۔ اسٹیج پر جانے والوں کے نام 12 گھنٹے قبل دیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں