اشتہار

’شاید یہی تمہاری سزا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل پر گزشتہ روز ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ کی آخری قسط نشر کی گئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

 ڈرامہ سیریل ’بے رخی‘ میں جنید خان، حبا بخاری، عفت عمر، صبا حمید، ریحان شیخ، عثمان پیرزادہ، نازش جہانگیر، حسان احمد ودیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

گزشتہ روز ڈرامے کی آخری قسط کے ایک سین کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

ڈرامے میں نازش جہانگیر (مائرہ) کی موت پر ان کے والد منصور (ریحان شیخ) اور والدہ (عفت عمر) افسردہ ہیں۔

وہ منصور سے گھر میں اختیار کیے گئے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں بھابھی سے معافی مانگ چکی ہوں خدا کے لیے آپ بھی مجھے معاف کردیں میں آپ کے پاؤں پڑتی ہوں میں مائرہ کو کھو چکی ہوں آپ کو نہیں کھونا چاہتی۔

منصور اپنی اہلیہ سے کہتے ہیں کہ میرے معاف کرنے یا نہ کرنے سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ تم دل سے اتر چکی ہو اور اب اس دل میں واپس جگہ نہیں بناسکتیں۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ تم نے گناہ کیے ہیں جس کی سزا ہماری بچی مائرہ کو ملی ہے، میں تمہیں طلاق نہیں دوں گا لیکن تمہیں معاف بھی نہیں کروں گا، تم اسی گھر میں میری آنکھوں کے سامنے رہو گی لیکن ہمارے درمیان کوئی تعلق نہیں ہوگا شاید یہی تمہاری سزا ہے اور میری بھی سزا ہے۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں