اشتہار

اشنا شاہ کس بیماری میں مبتلا ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ذہنی بیماری یا کیفیت میں مبتلا ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اشنا شاہ نے گزشتہ روز کراچی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والے تجربے کے بارے میں بات کی تھی۔

اشنا شاہ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ کیسے ٹھیک ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر ایک سکیورٹی اہلکار میری رضا مندی، دستانے اور ہینڈ سینیٹائزر کے بغیر مجھے چھوے، آبسیسو کمپلسو ڈس آرڈ (او سی ڈی) ایک حقیقت ہے۔

- Advertisement -

او سی ڈی دراصل ذہنی بیماری یا کیفیت ہے جس میں مبتلا شخص کسی بھی ان چاہی چیز یا رویے سے ذہنی پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے۔

اس سے قبل بھی اشنا شاہ نے شاپنگ مال میں خود کے ساتھ پیش آئے واقعے کے بارے میں ٹوئٹ کیا تھا۔ اداکارہ نے لکھا تھا کہ شاپنگ مال میں ایک انجان خاتون نے میری اجازت کے بغیر میرے بالوں کو ہاتھ لگایا جس کی وجہ میرا پورا دن خراب ہو گیا۔

اشنا شاہ نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا تھا کہ اگر انجان خاتون میرے چہرے کو چھو لیتی تو میرا پورا ہفتہ خراب ہو سکتا تھا۔ انہوں نے ٹوئٹر صارفین نے سوال کیا تھا کہ کسی انجان شخص کا ایسا کرنا بدتمیزی کے ذمرے میں نہیں آتا، یا پھر یہ صرف میرا خیال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں