منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں موجود افراد کے لیے حکام کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں حکام نے وزٹ ویزے پر آنے والوں کے لیے ابشر اکاؤنٹ بنانے کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق ابشر سروس کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ کیا وزٹ ویزے پر آنے والا اپنا ابشر اکاؤنٹ بنا سکتا ہے؟

اس حوالے سے جوازات کے پورٹل ابشر کی جانب سے جواب دیا گیا کہ وزٹ ویزے پر آنے والے اپنا ابشر اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں، ابشراکاؤنٹ کے ذریعے ان کے تمام قانونی معاملات انجام دیے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے ڈیجیٹل طریقے سے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیے جاتے ہیں جن میں سب سے معروف اور ضروری پلیٹ فارم ابشر ہے۔

ابشر پر ہر سعودی شہری اور یہاں رہنے والے غیر ملکی کا اکاؤنٹ بنانا لازمی ہے، وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری معاملات کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے کے لیے ابشر پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

شخصی معاملات کی انجام دہی کے لیے ابشر پلیٹ فارم استعمال کیا جاتا ہے جبکہ تجارتی یا کمپنیوں کے لیے مقیم پورٹل مخصوص ہے۔

ابشر میں اکاؤنٹ بنانے کے لیے اقامہ ہولڈر کے علاوہ وزٹ ویزے پر آنے والوں کو بھی سہولت فراہم کی جاتی ہے، وزیٹرز کو یہ سہولت ان کے پاسپورٹ نمبر اور مملکت میں داخل ہونے کے بعد جاری کیے جانے والے امیگریشن انٹری نمبر کے ذریعے فراہم کی جاتی ہے۔

ابشر اکاؤنٹ بنانے کے مختلف طریقے ہیں جن میں سب سے بہتر طریقہ جوازات کے دفتر یا مختلف مقامات پر نصب کی گئی جوازات کی خود کار کمپیوٹرز کے ذریعے کرنا ہے۔

دوسرا طریقہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے، تیسرا طریقہ جوازات کے پورٹل پر لاگ ان کر کے وہاں اپنا اکاؤنٹ بنانے کے لیے معلومات فیڈ کی جائیں جس کے بعد جوازات کی جانب سے نصب میشنوں پر فنگر پرنٹ اور آئی اسکینگ کر کے اکاؤنٹ کو اپ ڈیٹ کیا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں