اتوار, نومبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان ڈے اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل کراچی کے سعد عبدل نے جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: اسپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ میں پاکستان ڈے اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل کراچی کے کھلاڑی سعد عبدل نے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج راولپنڈی کے اسپورٹس کمپلیکس میں پاکستان ڈے اسکواش چیمپئن شپ کا فائنل میچ کھیلا گیا، میچ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے سعد عبدل اور راولپنڈی کے فرحان ہاشمی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا اور سعد عبدل میچ کے فا تح قرار پائے۔

پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی، ٹورنامنٹ کے بیسٹ پرفارمر کا ایوارڈ لاہور سے تعلق رکھنے والے زین ر مضان کے نام رہا۔

- Advertisement -

زین ر مضان نے 714 کی ریکنگ میں رہتے ہوئے 210 اور 216 کی رینکنگ کے کھلاڑیوں کو ہرایا، فاتح اور رنر اَپ کھلاڑیوں کو مہمان خصوصی کی طرف سے میڈلز اور کیش پرائز دیا گیا۔

فائنل میچ کی رنگارنگ تقریب میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق، سیکریٹری اسکواش وِنگ کمانڈر ارمغان عزیز اور شائقین کی ایک قابل ذکر تعداد نے شرکت کی، کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل تقریب کے مہمان خصوصی تھے، ان کھیلوں کا انعقاد حکومت پنجاب نے یوم پاکستان کی مناسبت سے صوبے بھر میں کرایا۔

کمشنر راولپنڈی نور الامین مینگل نے تقریب سے خطاب میں کہا کھلیوں کے مقابلے کروانے کا مقصد نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول کرنا اور انھیں پاکستان ڈے کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے، جس ملک کے میدان آباد ہوں وہاں کے اسپتال ویران ہوا کرتے ہیں۔

 

کھیلوں کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ اور اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ڈویژن بھر میں پلے گراؤنڈز کی بحالی کا کام بھی جاری ہے، ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے کہا صحت مند معاشرے کے حصول کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہیں، حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے۔

انھوں نے کہا پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ونگ کمانڈر ارمغان عزیز نے کہا ٹورنامنٹ میں 200 کی رینکنگ سے نیچے نیچے کے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی، ہمارا مقصد نوجوانوں کو ایک تعمیری تفریح مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اس میں حصہ لے کر صحت و توانا پاکستان کا حصول ممکن بنائیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں