منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

تھانے کے لاک اپ میں نوجوان کی ہلاکت، لواحقین کا دھرنا

اشتہار

حیرت انگیز

تھرپارکر : مٹھی تھانے کے لاک اپ میں نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کے بعد حالات مزید خراب ہوتے جارہے ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اندورن سندھ کے شہر مٹھی پولیس اسٹیشن کے لاک اپ سے نوجوان کی لاش ملنے کامعاملہ مزید بگڑتا جارہا ہے۔

تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان بھاگ چند میگھواڑ کے لواحقین سراپا احتجاج بن گئے، تھانے کے باہر دھرنا دے دیا۔

لواحقین نے نوجوان کے قتل کا مقدمہ ذمہ داران کیخلاف درج کرانے کیلئے گزشتہ رات سے تھانے کے باہر احتجاجاً دھرنا دیا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم بھاگ چند میگھواڑ کو کچھ روز قبل بااثر سیاسی افراد کی ایماء پر چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جو پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔

اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مقامی پی ٹی آئی رہنماؤں اور وکلاء کو مقتول کے ورثاء کی مدد کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما لواحقین کی دلجوئی اور ان سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج میں شرکت کریں اور وکلاء ورثاء کو قانونی مدد فراہم کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث پی پی رہنماؤں اور پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے، پولیس مقدمہ درج کرنے کے بجائے روایتی طور پر غلامی کررہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں