اشتہار

جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ای سی ایل کمیٹی اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول کو خط لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی کہ جام عبدالکریم کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے، اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون اور دیگر افسران شریک تھے۔

مزید پڑھیں: ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور پی پی رکن اسمبلی وطن واپس آگئے

واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی جام کریم نے وطن پہنچ کر سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کروالی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی جام کریم کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ قتل کیس میں نامزد جام کریم عدم اعتماد میں ووٹ ڈالیں گے، واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقدمہ درج ہونے پر جام کریم دبئی چلے گئے تھے۔

گزشتہ روز معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں نے قانون کو مذاق بنادیا ہے، جام کریم کا نام ای سی ایل میں ڈلوائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کا نام ای سی ایل میں اس لیے ڈلوائیں گے تاکہ وہ دوبارہ فرار نہ ہوسکیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں