ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

یو اے ای آنیوالوں کیلیے کورونا پابندیوں میں تبدیلی کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا مریضوں سے براہ راست رابطوں میں آنیوالے افراد کو یو اے ای آنے کیلیے پہلے اور ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ سے کرانا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں آنیوالوں کو پہلے اور ساتویں روز پی سی آر ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا کیونکہ یہی وہ وقت ہوتا ہے جب بیماری کی علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

غیر ملکی جریدے کے مطابق جمعے کے روز سے نافذ العمل ہونے والا یہ ضابطہ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے شعبہ صحت کے حکام کے تعاون سے جاری کیا ہے۔

اسی طرح این سی ای ایم اے اور آئی سی پی کی جانب سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ یو اے ای میں زمینی راستے سے داخل ہونے والے تمام مسافر آمد سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے پابند نہیں ہونگے لیکن ان کیلیے ریپڈ ایکسپونینشل ڈیپ ایگزامینیشن (ای ڈی ای) سے گزرنا ضروری ہوگا اور اس کا نتیجہ آنے تک انہیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور حکومت کی جانب سے اعلان کردہ یہ ضابطہ ویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والے دونوں قسم کے مسافروں پر لاگو ہوگا۔

این سی ای ایم اے اور آئی سی پی کی جانب سے رہائشیوں اور مقیم غیر ملکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی مقامات جیسے مالز، سیاحتی مقامات یا دیگر تقریبات میں داخل ہوتے وقت گرین پاس پروٹوکول کی پابندی کریں۔ ضابطے کی یہ تبدیلی یو اے ای حکومت کی حکمت علی کا حصہ ہے جس کا مقصد عوام کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ جمعے کو وزارت صحت نے بتایا تھا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے تین لاکھ پچھتر ہزار 579 ٹیسٹ کیے گئے۔ امارات کے سرکاری خبر رساں ادارے وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ نئے کیسز کے بعد متاثرین کی کل تعداد 8 لاکھ 89 ہزار 452 تک پہنچ گئی ہے جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 882 افراد بھی صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ 62 ہزار 730 ہوگئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں