اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ‘امربالمعروف’ کے تحت عظیم الشان اور تاریخی جلسہ عام منعقد کرنے جارہی ہے، جلسے سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا پر محاذ سنبھال لیا ہے اور اہم پیغامات جاری کئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج جلسہ نہیں ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے، پاکستان آج فیصلہ کر رہا کہ سیاست کو حرام کے پیسے سے نجات دلانی ہے اور ہم نے ایک خوددار، خودمختار قوم بن کر زندگی گزارنی ہے۔
آج ایک جلسہ نہیں انشاءاللہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے. پاکستان آج فیصلہ کر رہا کے سیاست کو حرام کے پیسے سے نجات دلانی ہے. ایک خوددار خودمختار قوم بن کر زندگی گزارنی ہے. #iamImranKhan
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 27, 2022
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ تمام راستے تمام قافلے عمران خان کے ہیں، سڑکوں سےجےیو آئی اور نون کےنام نہاد قافلے غائب ہوچکے، کارکنان کا ‘جذبہ جنون سلامت۔
جذبہ جنون سلامت ! سڑکوں سے JUI اور نون کے نام نہاد قافلے غائب ہو چکے ہیں تمام راستے تمام قافلے عمران خان کے ہیں #IamImranKhan #امر_بالمعروف
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 27, 2022
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج پریڈ گراؤنڈ کا جلسہ وزیراعظم پر اعتماد کا عوامی ریفرنڈم ہوگا جہاں قوم واضح پیغام دے گی کہ ہم بدی کامقابلہ کریں گے فیصلہ ہوگا کہ قوم حق کےساتھ کھڑےہیں اورفتح صرف حق کی ہوگی۔
آج پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے عظیم الشان عوامی اجتماع نہ صرف وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کا عوامی ریفرنڈم ہوگا بلکہ آج کے دن قوم یہ واضح پیغام دے گی کہ ہم بدی کا مقابلہ کریں گے اور حق کے ساتھ کھڑے ہیں اور فتح صرف حق کی ہوگی۔ انشاء اللہ pic.twitter.com/VGtQyZyzGC
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) March 27, 2022
سینیٹر فیصل جاوید بھی جلسے کو لیکر میدان میں آئے اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم نےجلسےکو وقت پر شروع کرنےکوکہا ہے، انشا اللہ3بجے سہ پہرجلسےکا آغاز کردیا جائےگا۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ جنگ حق اورباطل کی جنگ ہے اور آج قوم نےفیصلہ کرلیا کہ وہ حق کےساتھ کھڑی ہے، آج انشا اللہ تاریخ رقم ہونےجارہی ہے۔
#IamImranKhan https://t.co/F8gnL4axP7
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 27, 2022