اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

”اللہ ہمارے وزیر اعظم کو کامیاب کرے“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ صبا قمر نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت میں لکھا کہ یہ ایک شخص کی بات نہیں بلکہ یہ پاکستان کا معاملہ ہے۔

صبا قمر نے کہا کہ ”اللہ تعالیٰ ہمارے وزیر اعظم عمران خان کو کامیابی سے ہمکنار کرے، آمین۔“

اس سے قبل اداکار احمد علی بٹ نے وزیراعظم سے اظہار یکجہتی انسٹا گرام پر لکھا کہ ”عمران خان نے مشکل وقت میں پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا۔“

احمد علی بٹ نے کہا کہ عمران خان صادق و امین ہیں، ہمارے پاسپورٹ اور فوج کی عزت عمران خان کے سبب ہیں، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، انہوں نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیا ہے۔

آخر میں احمد علی بٹ نے دعا کی عمران خان اپنا دور حکومت مکمل کریں اور آئندہ اقتدار بھی سنبھالیں۔

گزشتہ روز اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے وزیر اعظم عمران خان کے لیے ٹوئٹر پر پیغام لکھا تھا۔ ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مداح اُس وقت سے ہوں جب وہ ایک اسپورٹس مین تھے اور اب بھی ان کی قیادت کا فین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش اور دعا ہے کہ وزیر اعظم اپنی مدت پوری کریں، اللہ ان کو سلامت رکھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں