اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر میں 2 پراسرار دھماکے

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں 2 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری کے کنڈی علاقے میں پے در پے دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیر کر محاصرہ کر لیا ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق ضلع راجوری کے کنڈی پولیس تھانے کے آس پاس دو الگ الگ دھماکے ہوئے، جس کے بعد پورے علاقے کو فوج اور پولیس نے محاصرے میں لے لیا ہے۔

دھماکوں میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کسی بھی شخص کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

پولیس اور فوج کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں، سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کم شدت والے تھے اور ہفتے کی شام کو ہوئے، پولیس نے احتیاطی اقدام کے طور پر مین روڈ اور بازار کو بند کیا۔

مصروف شہر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تھا، جب کہ فورسز نے دھماکوں کی وجہ جاننے کے لیے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں