اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کر دیا۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پرویزالہیٰ کی وزیراعظم سے ملاقات میں تمام معاملات طے پاگئے ہیں اور وزیراعظم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں‌ نے کہا کہ اپوزیشن نے بہت مٹھائیاں کھالیں اب رونےدھونےکاوقت ہے ہم نےکہا تھا 27 تاریخ کے بعد بڑے سرپرائزدیں گے اپوزیشن والے ملک کی جمہوریت کا مذاق اڑانا چاہتے تھے اپوزیشن والے این آراو چاہتے تھے ارکان کوخرید رہے تھے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کردی۔

شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس 31 مارچ بروز جمعرات تک ملتوی کردیا اور کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر بحث 31 مارچ کو ہوگی۔ 31 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس دوبارہ شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں