اشتہار

عائشہ عمر کی ٹک ٹاک پر انٹری، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ٹک ٹاک پر انٹری دے دی۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرنے کی اطلاع مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے میں نے ٹک ٹاک جوائن کرلی ہے، میری ویڈیوز انسٹاگرام اسٹوریز میں موجود ہیں۔

- Advertisement -

اداکارہ نے دبئی ٹور کی یادگار تصاویر پر مبنی ایک ٹک ٹاک ویڈیو انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ عائشہ عمر اور کرکٹر شعیب ملک کے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جسے کچھ صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

شعیب ملک کے ساتھ وائرل ہونے والے فوٹو شوٹ سے متعلق عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ کہا کہ شعیب کے ساتھ فوٹو شوٹ اچھا رہا، وہ کافی شرمیلے ہیں، شعیب مجھ سے فوٹو شوٹ میں ٹپس لیتے تھے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شعیب ملک میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں وہ میرے پرانے دوست بھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں