تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

لتا منگیشکر کے اکاؤنٹ سے نیا ٹویٹ دیکھ کر مداح حیران

ممبئی: لیجنڈری بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان کے انتقال کے ایک ماہ بعد ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

آنجہانی گلوکارہ لتا منگیشکر کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ان کے ایک پرانے کنسرٹ کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنی سریلی آواز کا جادو جگا رہی ہیں۔

ایک منٹ 21 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا گیا کہ ’آواز، رونق، سادگی اور مسکراہٹ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔‘

آنجہانی گلوکارہ کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ سامنے آنے کے بعد مداح ملی جلی کیفیات میں مبتلا ہیں، کسی نے خوشی کا اظہار کیا تو کوئی حیرت زدہ رہ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عُمر میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں۔

انتقال سے کئی روز قبل ناساز طبیعت کے باعث وہ اسپتال میں ہی زیر علاج تھیں، اپنی زندگی کی آخری سانس انہوں نے اسپتال میں ہی لی۔

لیجنڈری گلوکارہ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔

لتا منگیشکرکےانتقال پر بھارت میں دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اور ان کی یاد میں بھارتی پرچم بھی دو دن تک سرنگوں رہا تھا۔

Comments

- Advertisement -