منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سی ویو پر غیرملکی سیاحوں کو ہراساں کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سی ویو پر غیر ملکی سیاحوں کو حراساں کرنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا، درخواست گزار نے معاملے پر کمیشن بناکر جانچ کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور بیچ سی ویو پر غیرملکیوں سیاحوں سے پے در پے بدتمیزی اور حراسگی کے معاملے پر عدالت سے نوٹس لینے کی درخواست کردی گئی۔

درخواست ایڈووکیٹ محمدنوازڈاہری اور ایڈووکیٹ سارنگ نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں دائر کی، جس میں سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ اس واقعے سے ملکی وقار کو نقصان پہنچا ہے لہذا اس معاملے پر کمیشن بناکر جانچ کی جائے۔

درخواست میں ایڈوکیٹ محمدنواز داہری اور ایڈووکیٹ سارنگ نے مؤقف اپنایا کہ سی ویو جرائم پیشہ لوگوں کی آماجگاہ بن گیا ہے، سی ویو پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل غیر ملکی سیاح کو سی ویو پر ہراساں کیا گیا تھا، آسٹریلیا کے سیاح کو گھوڑے والے نے 300 روپے میں سواری کروائی اور بعد میں 3000 روپے کا مطالبہ کیا تھا جب کہ اسی کے کچھ روز بعد اسکاٹش سیاح سے گھوڑے والے نے پہلے 200 روپے مانگے، پھر سوار ہونے کے بعد 5 ہزار کا تقاضا کیا اور زبردستی کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں