اشتہار

وقت پر فیصلہ کرلیتے تو ق لیگ ہمارے ساتھ ہوتی، آصف زرداری کا نواز شریف سے شکوہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ق کی جانب سے حکومت کا ساتھ دینے کے اعلان پر نواز شریف سے شکوہ کیا کہ وقت پر فیصلہ کرلیتے تو ق لیگ ہمارے ساتھ ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کا حکومت کا ساتھ دینے کے معاملے پر سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو پیغام بھجوایا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے پیغام میں کہا کہ ن لیگ نے وقت پرفیصلہ نہیں کیاجس سے معاملہ خراب ہوا ، وقت پر فیصلہ کرلیتے تو ق لیگ ہمارے ساتھی ہوتی۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق سابق صدر نے کہا ق لیگ کو وزارت اعلیٰ کی آفر پر ن لیگ معاملے کو ٹالتی رہی، اب واضح کریں آپکی پارٹی عدم اعتماد پر سنجیدہ ہے بھی یا نہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑا سرپرائز دیتے ہوئے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کردیا تھا ، جس کے بعد پرویزالہٰی نے بنی گالہ پہنچ کروزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

فرخ حبیب معاون خصوصی شہباز گل نے ٹویٹ میں بتایا تھا کہ معاملات طے پاگئے اور ق لیگ وزیراعظم کیخلاف عدم اعتمادمیں حمایت کااعلان کردیا ہے۔

چوہدری پرویزالہٰی چند روز میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھائیں گے اور پھرایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں