اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران دو طرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی، سیکیورٹی تعاون اور افغان امن سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق چین میں افغانستان سے متعلق ہونے والی کانفرنس کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ہوئی۔

ایک ہفتے کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی یہ دوسری ملاقات ہے، اس دوران سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور پاکستانی سفیر معین الحق بھی موجود تھے۔

- Advertisement -

ملاقات کے دوران دو طرفہ اسٹریٹجک، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا، عالمی وبا، افغان امن اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاک چین اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے کا عزم کیا اور ون چائنہ پالیسی اور چین کے بنیادی مفادات کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔

انہوں نے علاقائی سالمیت اور ترقی کے لیے حمایت پر چین کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں سی پیک کے اعلیٰ معیار اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان سے متعلق اجلاس کی میزبانی پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں