جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

‘عالمی برادری ماضی کی غلطیاں نہ دہرائے’

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں۔

تفصیلات کے مطابق چین میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نہایت موثر کن خطاب کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں جنگ کے خاتمے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، 15اگست 2021 کو افغانستان میں ایک نئی حقیقت نے جنم لیا، ہم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ماضی کی غلطیاں نہ دہرائیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے مشاہدہ کیا کہ افغانستان میں تبدیلی خاصی حد تک پرامن رہی، شکر ہے کہ بڑے پیمانےپرہجرت کی نوبت نہیں آئی، پاکستان نے حقائق کو دیکھتے ہوئے اپنا سفارتخانہ ہمہ وقت کھولے رکھا اور افغانستان سے سفارتی مشنز، غیر ملکیوں کے انخلا کیلئے سہولتیں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے چینی ہم منصب کی ملاقات

اس موقع پر شاہ محمودقریشی نےاجلاس کے کامیاب انعقاد پرچینی وزیرخارجہ کو مبارکباد دی، شاہ محمود قریشی کے خطاب کے بعد چین میں منعقدہ افغانستان کےہمسایہ ممالک کاتیسرا اجلاس اختتام پذیر ہوا اور وزیرخارجہ پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے۔

اجلاس میں افغانستان کی عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی کامیابی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے افغانستان کی تعمیر و ترقی اور استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل معاونت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں