اشتہار

’میں ہمیشہ آپ کا ہی انتخاب کروں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے وزیراعظم کے حق میں بیانات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستانی اداکاروں شان شاہد، مایا علی، ہارون شاہد، عمران عباس، حنا خواجہ کے بعد اب سائرہ یوسف نے بھی عمران خان کی حمایت میں بیان دے دیا۔

اداکارہ سائرہ یوسف نے انسٹاگرام اسٹوری میں عمران خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو ووٹ کے ذریعے لوگوں نے چنا تھا اور میں ہمیشہ آپ کا ہی انتخاب کروں گی‘

- Advertisement -

اس کے علاوہ فلم اسٹار شان شاہد نے بھی عمران خان کے لیے گزشتہ شب پیغام جاری کیا تھا اور کہا تھا کہ ‘یہ کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کہ ایک شخص ایک قوم اور ایک ہی مقصد کے لیے کھڑا ہے’۔

انہوں ان کا کہنا تھا کہ ‘آپ کے الفاظ اور آنسوؤں سے ظاہر ہے کہ آپ نے پاکستان کے لیے کیا قربانی دی، مشرق کے شیر کو سلام پیش کرتا ہوں’۔

اس سے قبل مایا علی نے وزیراعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’سیاست میں صرف ایک ہی آدمی ہے جو واقعی پاکستان کے لیے کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا تھا کہ چیزوں کو دوبارہ بنانے اور ٹھیک کرنے میں وقت لگتا ہے، پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے۔

آخر میں مایا علی نے لکھا تھا کہ ہمارے ووٹوں کی بہت اہمیت ہے اور وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں