تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

عجیب و غریب سمندری مخلوق ساحل پر آگئی، ویڈیو وائرل

آسٹریلیا میں عجیب و غریب سمندری مخلوق ساحل پر آگئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے مارو چیڈور بیچ پر ’ایلین‘ نما سمندری مخلوق ساحل پر آگئی جس کی ویدیو دیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمندری مخلوق کے چار اعضا ہیں اور اس کے سر کے ساتھ ایک دم بھی رینگنے والے جانور کی طرح ہیں۔

الیکس ٹین نامی شخص نے اسے دیکھا اور بتایا کہ وہ تصویر شیئر کرنے کے بعد سے اسے ایلین کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب سیلاب کی وجہ سے ساحلوں پر مختلف چیزیں سامنے آئیں تب ہی یہ سمندری مخلوق بھی آئی میں تب سے اسے ایلین ہی کہہ رہا ہوں۔

الیکس ٹین نے تو اسے ایلین کہا لیکن یہ ایک قسم کی مچھلی ہے جو گہرے سمندر میں رہتی ہے جس کا سائز تقریباً 45 سینٹی میٹر تھا۔

مچھلی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ یہ کینگرو کی طرح نظر آرہی ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ لگ رہا ہے کچھوا اپنا خول کھو بیٹھا ہے۔

Comments

- Advertisement -