ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

تحریک عدم اعتماد : وزیراعظم عمران خان آج قانونی وآئینی ماہرین سےمشاورت کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج تحریک عدم اعتماد پر قانونی وآئینی ماہرین سے رائے لیں گے ، جس کے بعد آئندہ کالائحہ عمل طے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قانونی وآئینی ماہرین سے مشاورت کریں گے ، جس میں تحریک عدم اعتماد پررائے لی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے ہوگا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کااجلاس بھی ہوگا جبکہ عمران خان نے پارٹی کی سینئرقیادت کو بھی طلب کرلیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں دیگرشخصیات سے بھی ملیں گے۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ اتوارکو ملک کافیصلہ ہونے لگا ہے، لوگ بول رہے ہیں، عمران خان استعفیٰ دو، کیوں استعفیٰ دوں، میں ہارنہیں مانتا، آخری گیندتک مقابلہ کروں گا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتمادمیں دیکھیں گے، کون اپنا ضمیر بیچ کر آتا ہے، کچھ نظریاتی نہیں، صرف ضمیروں کا سودا ہورہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ جولوگ سمجھتے ہیں عمران خان چپ ہوکر بیٹھ جائےگا، اس خوش فہمی میں نہ رہیں، کسی صورت اس سازش کو کامیاب ہونے نہیں دوں گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں