اشتہار

’وزیراعظم، وزرا نے لوگوں کو اکسایا تو آرٹیکل 6 لگے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم، وزیراعلیٰ اور وزرا نے لوگوں کو اکسایا تو آرٹیکل 6 لگے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئینی طریقہ کار میں مداخلت پر آرٹیکل 6 بہت واضح ہے، آئینہ طریقہ کار میں رکاوٹ ڈالنے پر اسپیکر پر بھی آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پیر کو بھی بلایا جاسکتا تھا، تحریک عدم اعتماد کے وقت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلانا غیرمناسب ہے۔

- Advertisement -

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی اور سیاسی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، عدم اعتماد جمہوری عمل ہے جس سے کافی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان معززہوتے تو طریقے سے ہار مان لیتے، امید کرتا ہوں غیرقانونی عمل یا توہین عدالت کی طرف نہیں جائیں گے، عدم اعتماد ناکام ہوگی تو خطرہ ہے اگلے 20سال بھی اسی طریقے سے گزریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عمران خان کے ہر جھوٹ کا جواب دینا جانتے ہیں، یہ ایک موقع ہے قوم کو اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے، امید ہے اتوار تک کوئی غیرجمہوری قدم نہیں اپنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں