ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

‘میرجعفر کی شکل دیکھنی ہے تو شہباز اور زرداری کو دیکھ لیں’

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ میرجعفر کی شکل دیکھنی ہےتو شہباز اور زرداری کودیکھ لیں اگر میرصادق کو دیکھنا ہے تو مولانافضل الرحمان کو دیکھ لیں۔

میڈیا سے گفتگو میں فرخ خبیب نے کہا کہ یہ خود سازش کا حصہ ہیں اس لئے راہ فرار اختیار کئے ہوئے ہیں قانونی مشاورت ہوئی ہے ہمارے پاس ابھی بہت سے آپشن موجود ہیں بہت سےکارڈموجودہیں جوہم نے پلے کرنے ہیں۔

وزیرمملکت نے کہا کہ عمران خان نے جو اسٹینڈ لیا وہ کسی نےنہیں لیا جب آپ اپنی عزت نہیں کرتےتوکوئی آپ کی عزت نہیں کرتا یہ اس سازش کی کٹھ پتلیاں ہیں چوروں نے منڈی مویشیاں لگارکھی ہے خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی الیکشن میں چوروں کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ بیرونی سازش میں مہرے کے طور پر استعمال ہورہا ہے پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے مودی نوازشریف کے ہاں شادیوں میں آتا تھا عدم اعتماد کی تحریک بیرونی اشارے پر لائی گئی بیرونی طاقت نے عمران خان کو دھمکی آمیزپیغام بھیجا یہ شہباز شریف ہمیں فارن پالیسی بتائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں