جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے شادی کرلی، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنی گرل فرینڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ دولہا دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ دعویٰ ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریب کو مختصر اور خفیہ رکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں فنکاروں نے حال ہی میں بھارت ایک بڑے فیشن ڈیزائینر کے آؤٹ لیٹ کا دورہ کیا اور وہاں سے شادی کے لیے شاپنگ کی۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق شادی کی تقریب کی ایک تصویر لیک ہوئی ہے جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر گردش کر رہی ہے جس کی تصدیق اب تک کسی بھی ذرائع سے نہیں کی جا سکی۔

کچھ روز قبل رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی سے متعلق بڑا اعلان کیا تھا۔ اداکار نے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا تھا کہ میں اور عالیہ عنقریب شادی کرنے والے ہیں۔

اداکار نے شادی کی تاریخ اور دیگر تفصیلات تو نہیں بتائی تھیں لیکن انہوں نے پہلی بار اس متعلق گفتگو کی تھی۔

”انڈیا ٹو ڈے“ کو ذرائع نے بتایا تھا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی رواں سال اپریل میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق رنبیر اور عالیہ کی شادی جلد انجام پائے گی، انڈسٹری میں اس حوالے سے گفتگو بھی جاری ہے، رنبیر کی والدہ نیتو کپور کو حال ہی میں ایک مشہور ڈیزائنر کے اسٹور پر دیکھا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں