تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

یہ کس مشہور اداکارہ کے بیٹے ہیں؟

سوشل میڈیا پر اداکاروں کی جانب سے اپنے بچوں کی تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹوں تیمور علی خان اور جے علی خان کی تصاویر ان کی خالہ صبا پٹودی نے انسٹاگرام پر شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

صبا پٹودی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاستا ہے کہ بڑے بھائی تیمور علی خان اپنے چھوٹے بھائی جے علی کو گلے سے لگایا ہوا ہے۔

صبا نے کئی ایموجیز کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تمہیں چھوٹا بھائی مل گیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے تصاویر پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں کسی صارف نے تیمور کو سیف کی کاپی قرار دیا تو کسی نے جے کو کرینہ کپور کا ہمشکل کہا۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ان کے ہاں 2016 میں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی جبکہ دوسرے بیٹے جے علی خان کی پیدائش گزشتہ سال 21 فروری کو ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -