اشتہار

کیا شہباز شریف نے قوم کو بھکاری اور بھوکا مان لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: کیا مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پاکستانی قوم کو بھوکا اور بھکاری مان لیا ہے؟

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے اینکر نے سوال کیا کہ خواجہ آصف نے کہا امریکا ہمارا وینٹی لیٹر ہے، خواجہ آصف نے کہا امریکا کے بغیر نہیں رہ سکتے کوئی قدم اٹھایا تو گھٹنوں پر آجائیں گے۔

اس پر شہباز شریف نے حیران کن جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’بھکاری اپنی مرضی کا فیصلہ نہیں کرسکتے، ہمیں اپنی قوم کا پیٹ پالنا ہے۔‘

- Advertisement -

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم کیسے کسی سے لڑ سکتے ہیں کیسے نعرے لگا سکتے ہیں یہ ہماری بقا کا مسئلہ ہے۔

فواد چوہدری کا ردعمل

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں نے نصب العین بنا لیا ہے ہر طاقتور ملک کے سامنے لیٹ جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان جیسے لوگوں نے پاکستان کوایک غلام ملک بنا کرچھوڑا ہے، یہ لوگ غیرملکی طاقتوں کے آلہ کاربن کران کے سامنے لیٹ جاتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ غیرت نام کی چیزسے ان کا دور تک تعلق نہیں ہے، ہم نےکبھی نہیں کہاکہ ملکوں سے لڑنا چاہتے ہیں، ہم کہتےہیں ہماری قوم کااحترام کیاجائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف جیسےلوگ ذہنی غلام ہیں گفتگوسےاندازہ لگالیں، اس خاندان کی ساری عمراسی احساس محرومی میں گزرگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں