بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عوام کو سہولت : سعودی حکومت نے ایک اور قانون نافذ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے شہریوں کے حقوق اور ان کو سہولیات کی فراہمی کیلیے سعودی حکام نے تحفظ حقوق صارفین کا قانون متعارف کرایا ہے۔

وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ قانون تحفظ حقوق صارفین کا مقصد صارفین کو نامناسب مصنوعات و سروسز سے تحفظ فراہم کرنا اور مارکیٹوں کی نگرانی کے عمل کو منظم کرنا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ تحفظ صارفین کا نیا قانون تمام متعلقہ فریقوں پر نافذ ہوگا، خواہ وہ صارفین ہوں یا تاجر، سامان فروخت کرنے والے ہوں یا خدمات پیش کرنے والے سرمایہ کار۔

تحفظ کے قانون میں صارفین کا یہ حق تسلیم کیا گیا ہے کہ انہیں بنیادی خدمات اورعمدہ معیاری سامان مہیا ہو۔ صحت و سلامتی کو خطرات پیدا کرنے والے سامان اور خدمات سے محفوظ رہیں۔

سامان خریدنے یا استعمال کرنے یا سہولت لینے پر پہنچنے والے مالی یا ذہنی نقصان پرصارفین کو منصفانہ معاوضے کا حق۔

سرمایہ کاروں اورتاجروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کو متعلقہ سہولت یا سامان کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کری، معلومات واضح اورمکمل ہوں۔

سرمایہ کار کی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ صارفین کوعربی زبان میں معلومات فراہم کریں۔ عربی کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی معلومات فراہم کی جاسکتی ہیں تاہم عربی میں معلومات فراہم کرنا ضروری ہوگا۔

صارفین کا حق ہے کہ انہیں سامان اور سہولت کے حوالے سے نرخ نامہ فراہم کیاجائے۔ قیمت سامان پر واضح شکل میں چسپاں ہوں، فراہم کی جانے والی خدمات کی فیس متعین ہو۔

سامان یا سہولت کی قیمت سعودی ریال میں ہو، ٹیکس، فیس اور لاگت پر مشتمل ہو، اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی ابہام نہ رکھا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں