تازہ ترین

تحریک عدم اعتماد: وزیراعظم نے حکمت عملی تیار کرلی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی میں بڑی تبدیلی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اب نئی حکمت عملی کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی تحریک عدم اعتماد والے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونگے۔

رپورٹ کے مطابق ارکان قومی اسمبلی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک عدم اعتماد کے خلاف ووٹ دینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی کل کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کے روز پی ٹی آئی کے ارکان کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا تھا۔

اسمبلی قانون کے مطابق وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کو اپنے نمبرز گیم پورے کرنے ہوتے ہیں اور ممکنہ تعداد کو قومی اسمبلی میں لانا ہوتا ہے۔

قومی اسمبلی کا ایوان 342 ارکان پر مشتمل ہے، اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لئے 172 ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔

متحدہ اپوزیشن پہلے ہی اپنی عددی برتری ثابت کرچکی ہے جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ عدم اعتماد کے روز بڑا سرپرائز دینگے۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔