اشتہار

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا، شیڈول جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کل ہوگا، انتخاب میں حصہ لینے والے امیدوار 5 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پرویز الٰہی نےاتوار کی صبح ساڑھے 11بجےتک کےلئے پنجاب اجلاس ملتوی کردیا ہے، اب وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب کا مرحلہ کل مکمل کیا جائے گا۔

سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار کاغذات نامزدگی سیکرٹری اسمبلی کےآفس سے حاصل کرسکتے ہیں اور آج شام 5بجے تک اپنے کاغذات نامزدگی سیکرٹری دفتر میں جمع کرانے کے پابند ہیں۔

- Advertisement -

سیکرٹری اسمبلی کے مطابق کا غذات کی اسکرونٹی شام چھ بجےکی جائےگی، جس کے بعد حتمی امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے قبل ‘ ترین گروپ’ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

واضح رہے کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی وزارت اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں جبکہ متحدہ اپوزیشن نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو اسی منصب کے لئے نامزد کیا ہے۔

دونوں امیدواروں کی جانب سے نمبرز گیم پورے کئے جانے کے دعوے کئے جارہے ہیں، پی ٹی آئی کے ناراض ترین گروپ نے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

جبکہ پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ چوہدری پرویز الہیٰ کی حمایت کرچکی ہیں اس کے علاوہ ق لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان مسلم لیگ کے منحرف ارکان کی بھی حمایت حاصل ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں