تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

پاکستان میں عید الفطر کب ہوگی ؟

اسلام آباد: پاکستان میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل اورعید الفطر 3 مئی کو ہونے کا امکان ہے، آج ملک کے کئی علاقوں میں چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں میں آج رمضان کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں ،جس کے بعد پہلاروزہ اتوار 3اپریل اورعیدالفطر 3مئی کو ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش کا وقت آج دن 11 بجکر 24منٹ تھا، ملک کے کئی علاقوں میں چاند آسانی سے دیکھا جا سکے گا اور آج شام چاند کی عمر31 گھنٹے سے بھی زائد ہو چکی ہوگی۔

خیال رہے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقات کے دفتر میں ہوگا۔

چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اپیل کی ہے کہ عوام الناس اور ادارے چاند کی رویت کی اطلاع مقامی انتظامیہ،زونل کمیٹی کودیں۔

شہادتوں کے بعد چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

Comments

- Advertisement -