قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بیان دے دیا۔
وزیراعظم کے خلاف تحریک اعتماد پیش ہونے کے بعد شوبز فنکاروں اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے وزیراعظم کے حق میں بیانات دیے جارہے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ احترام کے ساتھ تمام سیاسی رہنماؤں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک قابل فخر قوم ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
محمد حفیظ نے لکھا کہ میرے عمران خان کے ساتھ اختلافات ہیں لیکن ان کے پاکستان کی سالمیت کے موقف پر میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
With due respect, I want to clarify to all the political leaders that we r a proud nation & can’t compromise on that. I hav my differences with PM @ImranKhanPTI but on his stance of integrity of Pakistan 🇵🇰 I stand with him. #M_a_proud_Pakistani ✅ #Beggars_Cant_be_Choosers ❌
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) April 2, 2022
اس سے قبل سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان فائٹر ہیں، وہ اپنے لیے نہیں بلکہ جس کی نمائندگی کررہے ہیں اس کے لیے لڑںے، جیتنے اور قیادت کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔
وسیم اکرم نے مزید لکھا کہ عمران خان اپنے نام، اقتدار یا پوزیشن کے لیے نہیں لڑر ہے بلکہ یہ ان کی تقدیر ہے، کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔
He was born to lead, fight & win, not for himself but for what he is representing.
It’s not the position or power or name he’s fighting for,
Its his destiny!
And the game is not over yet!#IstandwithImranKhan #NeverGiveUp pic.twitter.com/NXr5G83xVC— Wasim Akram (@wasimakramlive) April 2, 2022
قومی ٹیم کے سابق کوچ اور لیگ اسپنر مشتاق احمد نے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’جب یہ ملک اللہ نے بنایا ہے تو وہ شاد بھی رہے گا اور آباد بھی رہے گا۔
مشتاق احمد نے کہا کہ کل ایک سیاست دان کا بیان سنا جو انہیں نہیں کرنی چاہیے تھی اس سے یقین کی کمی ہوجاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سانسیں اللہ کے اختیار میں ہیں کسی کے اختیار میں نہیں ہیں، تمام پاکستانیوں کو پیغام ہے کہ حق کی بات سنیں، حق کی بات کریں اور اسی پر عمل کریں۔
Jab ye mulk Allah ne banaya hai
To wo shaad bhi rakhe ga
or aabaad bhi rakhe ga#PakistanZindabad pic.twitter.com/XMt6OWCZZI— Mushtaq Ahmed (@Mushy_online) April 2, 2022