اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

لائبہ خان کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ لائبہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں نایاب کا کردار نبھانے والی اداکارہ لائبہ خان نے نئی تصاویر شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’اپن کی پسندیدہ تصویر اپن کے پسندیدہ فوٹو گرافر نے کھینچی ہے۔‘

لائبہ خان نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے دیکھا اور ان کی تصاویر پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ لائبہ خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’انگنا‘ میں نایاب کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، اریبہ حبیب، عتیقہ اوڈھو، علی عباس، اظفر رحمان، رباب ہاشم، گل رعنا، کنول خان، عصم محمود، رابعہ نورین، محسن گیلانی، عاصم محمود، روبینہ اشرف، فاطمہ سہیل ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں