اشتہار

یونس خان کس ٹیم کے بیٹنگ کوچ بن گئے؟

اشتہار

حیرت انگیز

افغان کرکٹ بورڈ نے عمر گل کو بولنگ کوچ مقرر کرنے کے بعد یونس خان کو بھی بیٹنگ کوچ مقرر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو افغان کرکٹ بورڈ نے مختصر طرز کے معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

یونس خان 15 دن تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو جوائن کریں گے جو ابوظبی میں لگایا گیا ہے، کیمپ میں 25 افغانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

- Advertisement -

افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا کہ یونس خان اور عمر گل کو بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اور دونوں اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں۔

نصیب خان نے کہا کہ افغانستان کے مستقبل کے ستاروں کو کرکٹ کے ان دو بڑے ناموں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ عمر گل کو گزشتہ روز ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا بولنگ کوچ منتخب کیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر سابق انگلش کھلاڑی گراہم تھارپ سے معاہدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ یونس خان نے کرکٹ سے 2017 میں ریٹائرمنٹ لی تھی جس کے بعد وہ قومی ٹیم کے چھ ماہ تک بیٹنگ کوچ بھی رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں