اشتہار

عمران خان نے 1 گیند سے 3 وکٹیں اڑا دیں، شان شاہد

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک عدم اعتماد کے مسترد ہونے اور اسمبلی تحلیل ہونے پر اداکار شان شاہد نے بہترین سیاسی شخصیت قرار دے دیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مشہور اداکار شان شاہد نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان کی سیاسی بصیرت کی تعریف کرتے ہوئے کیا۔

شان شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مخالفین نے سوچا عمران خان ایک کرکٹر ہے لیکن عمران خان آج کا بہترین سیاسی ذہن ہے۔

- Advertisement -

اداکار نے مزید کہا کہ عمران خان ایسی ان سوئنگ کرائی کہ ایک گیند پر تین وکٹیں ایک ساتھ گرا دیں۔

خیال رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے عدم اعتماد کی تحریک کو رولنگ دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز صدر مملکت کو بجھوائی جسے ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں