بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

وزیر اعظم نے سابق چیف جسٹس کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم نے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کر دیا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس سلسلے میں ایک ٹویٹ میں لکھا کہ صدر مملکت کے خط کے جواب میں تحریک انصاف کور کمیٹی سے مشورے اور منظوری کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا نام نگران وزیر اعظم کے لیے تجویز کیا ہے۔

واضح رہے کہ صدر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کے نام مانگے تھے، ناموں پر 7 دن میں اتفاق نہ ہوا تو الیکشن کمیشن نئے وزیر اعظم کا نام صدر کو دے گا۔

صدر مملکت نے وزیراعظم عمران خان اور شہباز شریف سے نگران وزیر اعظم کے نام مانگ لیے

تاہم متحدہ اپوزیشن کے رہنما شہباز شریف نے نگراں وزیر اعظم کے لیے مشاورت کا حصہ بننےسے انکار کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ آئین و قانون کے مطابق سزا ملنے تک عمران خان کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں