بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

‘الیکشن میں ایم کیو ایم کو ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی’

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان تحریک انصاف سندھ ارسلان تاج نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں ایم کیوایم کوایک سیٹ بھی نہیں ملے گی۔

کنونیئر ایم کیو ایم خالدمقبول کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج نے کہا کہ کراچی کے عوام ایم کیوایم کو مسترد کر چکے ہیں اگلے الیکشن میں ایم کیوایم کوایک سیٹ بھی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے ہاتھ ملا کر ایم کیوایم نے کراچی کا سودا کیا آپ کوکراچی کےعوام ڈھونڈ رہے ہیں لیاقت آباد کے عوام نے آپ کا چہرہ 4سال سے نہیں دیکھا۔

ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ کارکنان کی لاش پرسیاست کرنےوالوں کوشرم آنی چاہئے ایم کیوایم نےکارکن اسلم کی شہادت کو چند ڈالر میں فروخت کر دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں