بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

رنبیر کپور نے کس اداکارہ کو دھوکا دینے کا اعتراف کرلیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار کی شادی 14 یا 15 اپریل کو ہوگی۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا ماضی کا انٹرویو بھارتی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو دھوکا دینے کا اعتراف کیا تھا۔

رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ ’ہاں میں نے اپنی نہ سمجھی، نہ تجرکاری، بہکاوے میں آنے کی وجہ سے چیٹنگ کی تھی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ آپ کو اس کا اس وقت پتا چلتا ہے جب آپ سمجھدار ہوجاتے ہیں، اس وقت آپ اس بات کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں کہ کسی تعلق میں رہنے اور کمیٹڈ ہونے کا کیا مطلب ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دپیکا پڈوکون نے بھی 2010 میں رنبیر کپور پر’چیٹنگ‘ کے الزامات عائد کیے تھے۔

انہوں نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ماضی میں میرا دل ٹوٹا جب اس نے پہلی بار مجھ سے دھوکہ کیا تو میں سمجھی کہ اس تعلق میں یا مجھ میں کوئی مسئلہ ہے لیکن جب کوئی اسے اپنی عادت بنا لے تو اس کا مطلب یہ ہوتا کہ مسئلہ اسی میں ہے۔‘

دپیکا نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا جب انہوں نے رنبیر کپور کو رنگے ہاتھوں پکڑا تو یہ ان کے لیے آگے بڑھنے کا لمحہ تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکار رنویر سنگھ سے شادی کی تھی جبکہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں