جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

رنبیر اور عالیہ کی شادی سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: کترینہ کیف اور وکی کوشل کے بعد سب کی نظریں بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور ان کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ پر ہیں کہ وہ کب میاں بیوی بنیں گے۔

”انڈیا ٹو ڈے“ کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ بالی وڈ کے دونوں فنکاروں نے اپنے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو رواں ماہ کی 13 تاریخ سے 17 تک ہر قسم کی مصروفیات سے فارغ ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی 13 سے 17 اپریل کے درمیان کسی بھی دن ہو سکتی ہے۔ مداحوں کو اس دن کا شدت سے انتظار ہے۔

کچھ روز قبل خبر آئی تھی کہ رنبیر کپور نے اپنی گرل فرینڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کرلی ہے۔ دولہا دلہن کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

یہ دعویٰ ایک بھارتی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ میں کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کی تقریب کو مختصر اور خفیہ رکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں فنکاروں نے حال ہی میں بھارت ایک بڑے فیشن ڈیزائینر کے آؤٹ لیٹ کا دورہ کیا اور وہاں سے شادی کے لیے شاپنگ کی۔

نیوز ویب سائٹ کے مطابق شادی کی تقریب کی ایک تصویر لیک ہوئی جو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر گردش کرتی رہی جس کی تصدیق کسی ذرائع سے نہیں کی جا سکی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں