تازہ ترین

سعودی عرب میں خوفناک حادثہ : ویڈیو دیکھنے والے بھی خوفزدہ

ریاض : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مشرقی سرکلر روڈ پر تیز رفتاری کے باعث ایک گاڑی پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ گاڑی کے زخمی ڈرائیور کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے، جسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

ریاض ٹریفک پولیس نے پل سے گاڑی گرنے کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی شہریوں اور وہاں مقیم غیرملکی اس بات پر حیرت زدہ ہیں کہ پل سے گزرتے ہوئے گاڑی کیسے نیچے آگری۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مشرقی سرکلر روڈ کے پل سے گزرتے ہوئے اچانک ایک گاڑی ریلنگ توڑتے ہوئے نیچے آگرتی ہے۔

متعلقہ اداروں کے اہلکار واقعہ کے حقائق جمع کر رہے ہیں۔ رپورٹ مکمل ہونے پر رائے عامہ کے لیے جاری  کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -