بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کھانے کی پلیٹ میں کیا راز پوشیدہ ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصاویر وائرل ہوتی ہیں جو محض طنز و مزاح یا ذہانت و بصارت کا امتحان لینے شیئر کی جاتی ہیں مگر آج ایک ایسی تصویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہے جو ناظرین کیلئے ایک پیغام رکھتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف کی جانب سے تصویر شیئر کی گئی جس میں ایک پلیٹ اور اس میں بچا ہوا کچھ کھانا نظر آرہا ہے مگر ساتھ اس میں ایک اہم پیغام بھی پوشیدہ ہے۔

ہمارے قارئین کو اس تصویر کو غور سے دیکھ کر پلیٹ میں چھپا پیغام جاننا ہے جس سے آپ کی فکر اور تحقیق کی صلاحیت بھی آشکار ہوگی۔

تصویر میں چھپا پیغام کیا ہے؟

تصویر میں پلیٹ اور اس میں رکھا کھانا تو نظر آرہا ہے مگر پلیٹ کے کناروں پر کچھ تصاویر بنی ہیں جو کھانے کی جانب ہاتھ بڑھا رہی ہیں۔

جی ہاں! تصویر کا پوشیدہ پیغام یہی ہے کہ کھانا اتنا لیں جتنا آرام سے کھا لیں، مگر کھانے کو ضائع مت کریں کیوں کہ رزق کا ضیاع شرعاً ممنوع ہے اور دوسرا یہ کہ یہ رزق بہت سے لوگوں کو میسر بھی نہیں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں